4 نومبر 2013 - 20:30
مصر میں مسجد قدس کو بند کر دیا گیا

مصر میں حکومت مخالف مظاہرین سے نمٹنے کیلئے مصری افواج نے مسجد قدس کو بند کر دیا۔

ابنا: مصر میں حکومت مخالف سے نمٹنے کیلئے مسجد قدس کو تالا لگا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مصر میں حکومت مخالف مظاہرین نے یونیورسٹیوں میں داخل ہوکر قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور جماعت اخوان المسلمین کے 14 رہنماوں کے خلاف آج مقدمے کی سماعت ہوگی۔ ان پر عائد الزامات ثابت ہونے پر انہیں موت یا عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے.

.......

/169